معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کیخلاف غلط خبر شائع کرنے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کیخلاف غلط خبر شائع کرنے پر ...
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کیخلاف غلط خبر شائع کرنے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حدیقہ کیانی نے ویب سائٹ پر ان کی گرفتاری سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر دعویٰ دائر کیا ہے۔

شادی صرف 75 ہزار روپے میں،خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تیار

اس موقع پر حدیقہ کیانی نے کہا کہ گرفتاری کی جھوٹی خبرکا مقصد مجھے اورپاکستان کو بدنام کرناہے۔یاد رہے کہ برطانوی ویب سائٹ’ میٹرو یوکے ‘ نے ایک خبر شائع کی تھی کہ حدیقہ کیانی کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر 2 کلو گرام کوکین سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انہوں پورٹ اتھارٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ویب سائٹ کےمطابق حدیقہ کیانی کے پاس موجو د کوکین دوکافی کے بیگز میں موجود تھی جس کی مالیت 80 ہزار پونڈ ہے۔

مزید : تفریح