پی ایس ایل میں چند اچھے سپنر نظر آئے ہیں مگر میچ ونر بیٹسمین نہیں ملے، انضمام الحق

پی ایس ایل میں چند اچھے سپنر نظر آئے ہیں مگر میچ ونر بیٹسمین نہیں ملے، انضمام ...
پی ایس ایل میں چند اچھے سپنر نظر آئے ہیں مگر میچ ونر بیٹسمین نہیں ملے، انضمام الحق

  

شارجہ (صباح نیوز)قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں چند اچھے نوجوان سپنرز نظر آئے ہیں لیکن باصلاحیت نوجوان بیٹسمینوں کا فقدان ہے۔اچھی اننگز کھیلنے اور میچ جتوانے میں فرق ہے۔ ہمارے بیٹسمین اچھا سکور تو کر لیتے ہیں لیکن میچ کو جیت پر ختم نہیں کرتے۔ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکےخلاف سیریز جیت سکتی ہے لیکن ہمیں اپنی فیلڈنگ کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔

ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا : کرکٹر عمر اکمل

ان خیالات کا اظہار قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیںزبردست ٹمپرامنٹ کے چند اچھے سپنرز دیکھ کر خوشی ہوئی ہے لیکن وہ نوجوان بیٹسمینوں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انھیں ایسے بیٹسمین نظر نہیں آئے جو میچ ونرز ہوں۔انضمام الحق نے کہا کہ اچھی اننگز کھیلنے اور میچ جتوانے میں فرق ہے۔ ہمارے بیٹسمین اچھا سکور تو کر لیتے ہیں لیکن میچ کو جیت پر ختم نہیں کرتے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قومی ٹیم کو اس وقت میچ ونرز چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایونٹ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ سب کو یاد ہے کہ گذشتہ سال اسی سپر لیگ سے ہمیں حسن علی کی صورت میں ایک باصلاحیت کرکٹر ملا تھا۔چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے سلسلے میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انضمام کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم یہ سیریز جیت سکتی ہے لیکن اسے اپنی فیلڈنگ کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔انضمام الحق نے کپتان مصباح الحق کے مستقبل کے بارے میں سوال پر کہا کہ اس کا فیصلہ خود مصباح کو کرنا ہے۔بورڈ نے بھی مصباح کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے رکھا ہے ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دیکھیں گے لیکن ذاتی طور پر انضمام یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے کیونکہ ہمیں اب وہ کرکٹ کھیلنی ہے جو اس وقت دنیا کھیل رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہوں ،کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا :مصباح الحق

مزید : T20