پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے ،ٹکٹوں کی فروخت سے پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں :رانا ثناء اللہ

پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے ،ٹکٹوں کی فروخت سے ...
پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے ،ٹکٹوں کی فروخت سے پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں :رانا ثناء اللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے کیونکہ دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے پوری قوم متحدہے، فائنل والے روز لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی ۔”ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں “۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور:پی ایس ایل کے انعقاد کے فیصلے کو پوری قوم نے سراہا،فائنل والے روز میٹرو بس رات 1بجے تک چلے گی ۔ایسےایونٹ ہرمعاشرے کا حصہ اورقومی ضرورت ہوتے ہیں تاہم منفی سیاست کرنیوالے عناصرپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانے کیخلاف ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کی پر±امن کامیابی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ یہ ایونٹ پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کا باعث بنے گاتاہم پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پرکوئی کرفیوکی صورتحال نہیں ہوگی۔

ٹریفک وارڈنز سے جھگڑے کے بعد کرکٹر عمر اکمل نے پاک فوج کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جانکر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

وزیر قانون نے کہا کہ حسد اور عناد کی وجہ سے منفی پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے،تمام افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کی تردید کرتا ہوں ،ایونٹ کے اخراجات پی سی بی نے کرنے ہیںاورکسی ایریا اور سڑک کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔جوکوئی پیدل جاناچاہے توجاسکتاہے لیکن فری سروس فراہم کریں گے اورشہر بھر میں تمام روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔

مزید : لاہور