کیا 2018 ءکے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہورہی ہے؟شیریں مزاری کے سوال پر الیکشن کمیشن کے حکام کا بائیکاٹ

کیا 2018 ءکے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہورہی ہے؟شیریں مزاری کے سوال پر ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے سوال پر سیکریٹری، ڈی جی الیکشن کمیشن اور دیگرحکام نے بائیکاٹ کردیا اور کمیٹی اجلاس چھوڑکرچلے گئے۔

شادی صرف 75 ہزار روپے میں،خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تیار

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے انتخابی اصلاحات کمیٹی صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی کمشنرز کی ازخود تعیناتی کی ہے اور کیا 2018 ءکے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہورہی ہے ؟جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے شیری مزاری کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں ،پی ٹی آئی ہر مرتبہ بے بنیاد الزامات لگاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام شیریں مزاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اٹھ کر چلے گئے۔

ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا : کرکٹر عمر اکمل

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...