پی ایس ایل فائنل،پی سی بی کاشائقین کی بائیومیٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن ) پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے فائنل کو دیکھنے کے سلسلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پہنچنے والے کرکٹ شائقین کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا : کرکٹر عمر اکمل
جبکہ اس مقصد کے لئے نادرا کی چا روین قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچادی گئی ہیں۔ کرکٹ شائقین کی ان نادرا وینوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔