”رومان رئیس سے جھگڑا کیوں ہوا ؟“صحافی نے سوال کیا تو عماد وسیم نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر آ پ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”رومان رئیس سے جھگڑا کیوں ہوا ؟“صحافی نے سوال کیا تو عماد وسیم نے ایسا جواب ...

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ کے میدان میں مخالف کھلاڑیوں کے درمیا ن اکثر و بیشتر نوک جھونک اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر کھلاڑیوں کا تعلق ایک ہی ملک سے ہو تو یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے ۔ایسا ہی کچھ گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہوا جب عماد وسیم اور رومان رئیس آمنے سامنے آگئے ۔میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس عمدہ باولنگ کر رہے تھے اور وہ کر س گیل اور پولارڈ کی وکٹیں پہلے ہی لے چکے تھے ،پھر کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم بیٹنگ کے لیے آئے ۔رومان رئیس نے عماد وسیم کو بھی محض 14سکور پر آﺅٹ کردیا ۔عماد وسیم کو آﺅٹ کرنے کے بعد رومان رئیس نے اپنے مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا تو یہ بات عماد وسیم کو پسند نہ آئی اورانہوں نے گراﺅنڈ میں ہی رومان رئیس کو کھری کھری سنانا شروع کردیں ،البتہ رومان رئیس خاموش ہی رہے اور عماد وسیم بڑ بڑاتے ہوئے پویلین لوٹ گئے ۔

کیون پیٹرسن کے لمبے چھکے نے شاہد آفریدی کو بھی شرمندہ کردیا :احمد شہزاد

ویڈ یو دیکھئے

Imad Waseem Turns Angry On Rumman Raees by videocenter11

میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے عماد وسیم سے سوال کیا کہ اس عمدہ پرفارمنس کی وجہ رومان رئیس سے جھگڑا تو نہیں تھا اور یہ جھگڑا کس بات پر ہوا ؟۔صحافی کے اس سوال پر عماد وسیم پہلے تو ہنس پڑے پھر بولے کہ بس ایسے ہی گراﺅنڈ ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں ،اس میں ایسی کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے چار اوورز میں 25رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کی اور اپنی ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ عماد وسیم نے چار اوورز میں 18رنز دے کر تین اہم وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...