پی ایس ایل فائنل: اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے،عمران خان

پی ایس ایل فائنل: اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ...
پی ایس ایل فائنل: اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے،عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک میچ کیلئے60ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے، اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے۔سٹیڈیم خالی ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوگا،حالات نارمل ہونے پر ہی انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آئے گی،پورا پی ایس ایل ہی پاکستان میں ہونا چاہیے۔سکیورٹٰی تھریٹس ہیں کیا اس صورت میں فائنل کرانا درست ہے اور 60ہزار پولیس لگاکر فائنل کرانا درست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ایک میچ میں جیسے سکیورٹی کے انتظامات کے جارہے ہیں اس طرح کی سخت سکیورٹی میں تو عراق اور شام میں بھی میچ ہوسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اگرجنگ جیتنی ہے توپولیس اور تھانے کو مضبوط کرناہوگا۔سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے جنگلات تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں، ٹمبر مافیا سب کو پیسے کھلاتے ہیں، ٹمبر مافیا کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، محکمہ جنگلات کو جتنا ہوسکا بونس دیں گے، محکمہ جنگلات کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔

”رومان رئیس سے جھگڑا کیوں ہوا ؟“صحافی نے سوال کیا تو عماد وسیم نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر آ پ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

عمران خا ن نے کہا کہ2013میں جب حکومت ملی توتب تک100ارب درخت کٹ چکے تھے، ہم نے حکومت سنبھالی توان درختوں کومزیدکٹنے سے بچایا،ہم نے طاقتور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا،ہمارے 2فوریسٹ گارڈز کو ٹمبر مافیا نے قتل کیا، گلوبل وارمنگ کوروکنے کےلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے۔عمران خان نے مزید کہا کہ راجن پورمیں جنگلات کی زمینوں پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے، ہمارا وزیر کرپٹ نہیں،ٹمبرمافیاکامقابلہ کیا،کہتے ہیں کہ بیوروکریسی کرپٹ ہے، ہمارے سیکریٹری فوریسٹ نذرشاہ نے سارادبائوخودبرداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں10چھانگامانگاجتنے جنگلات اُگائے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کام اپنی آنے والی نسلوں کے لئے کیا ہے۔

مزید : قومی