لاہور میں پی ایس ایل فائنل ،جاوید میاندادکو میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا گیا

لاہور میں پی ایس ایل فائنل ،جاوید میاندادکو میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ ہی ...
لاہور میں پی ایس ایل فائنل ،جاوید میاندادکو میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی جاوید میانداد کو پی ایس ایل فائنل کا میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ۔واضح رہے وہ لاہور میں پی ایس ایل کے انعقاد کی مخالفت کرچکے ہیں ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جن کرکٹرز کے نام پر انکلیوژرز ہیں انہیں دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا گیا ۔معروف سابق کرکٹر جاوید میاں دادنے تصدیق کی ہے کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ۔جاوید میاں داد کے علاوہ سرفراز نواز اور عبد القادر کو بھی دعوت نامے نہیں بھیجے گئے جس پر عبد القادر نے کہا کہ ہم تو صرف شو پیس بن کر رہ گئے ہیں ،غیر ملکی کھلاڑیوں کو اہمیت دی جاتی ہے ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے بعد جاوید میاں داد نے اس فیصلے کی کھل کر مخالفت کی تھی ۔انہوں نے کہا تھا کہ لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل اورپاکستان کرکٹ کو خطرہ ہو سکتا ہے ،اس لیے ابھی پی سی بی کا یہ فیصلہ غلط ہے ۔

”رومان رئیس سے جھگڑا کیوں ہوا ؟“صحافی نے سوال کیا تو عماد وسیم نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر آ پ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...