پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیوالا گرفتار، 500روپے والی4ٹکٹیں برآمد

پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیوالا گرفتار، 500روپے ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیوالے شخص کو گرفتار کرکے 500روپے والے 4ٹکٹ بھی بر آمد کر لئے گئے۔

لاہور میں پی ایس ایل فائنل ،جاوید میاندادکو میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا گیا 

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد کے مطابق پولیس نے مخبری کی بناءپر کارروائی کرتے ہوئے لاہورکے علاقے گلبرگ سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹیں فروخت کرنیوالے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمر وقاص کے نا م سے ہوئی جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن ٹکٹ خرید کر رہا تھا۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...