صدرممنون حسین سے اردن مورخ عمر محمد نزل کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

صدرممنون حسین سے اردن مورخ عمر محمد نزل کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
صدرممنون حسین سے اردن مورخ عمر محمد نزل کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ممنون حسین سے اردن مورخ نے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیوالا گرفتار، 500روپے والی4ٹکٹیں برآمد

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین اور اردن کے مورخ عمر محمد نزل کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس دوران مسئلہ کشمیر سمیت عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ صدر مملکت کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ بھارت نے کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس قبضہ کررکھا ہے ،مسئلہ کشمیر پیچیدہ نہیں بلکہ واضح ہے کیونکہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین کا مسئلہ عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا جبکہ اگلے عشرے میں کشمیر سمیت عرب دنیا کے مسائل حل ہوجائینگے ۔

مزید :

قومی -