اگرپلے آف میچ جیتے تو پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گے: شاہد آفریدی

اگرپلے آف میچ جیتے تو پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے لاہور جائیں ...

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوم بوم آفریدی نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تیسرا پلے آف میچ جیت گئے تو پشاور زلمی کےغیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گے۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز بہت اچھے ہو رہے ہیں لیکن کل کا میچ بڑا اہم ہے۔کراچی کنگز بہت اچھی ٹیم ہے لیکن اگر ہماری ٹیم کل کا میچ جیت گئی تو پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف میچ بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے کرکٹ ملک میں واپس جا رہی ہے۔

ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا : کرکٹر عمر اکمل

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈیٹرز ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ دوسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی اور کل (جمعہ کو) ہونے والے پلے آف میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور فاتح ٹیم 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈیٹرز سے فائنل کھیلے گی۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...