بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بزدل فوج کی ایک بار پر پھرلائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھر جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صدرممنون حسین سے اردن مورخ عمر محمد نزل کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے پھر سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تندر اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر اچانک بلااشتعال فائرنگ کر دی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔