پی ایس ایل کا فائنل میچ،پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے بھی بڑی خوشخبری آ گئی

پی ایس ایل کا فائنل میچ،پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے بھی بڑی ...
پی ایس ایل کا فائنل میچ،پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے بھی بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے ہر طرف جوش وخروش دیکھنے میں آرہاہے لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، قذافی سٹیڈیم میں تو چند ہزار افراد ہی سماءسکتے ہیں لیکن عوام کے اس جوش نے پاکستان کر کٹ بورڈ کا دل موہ لیاہےجبکہ محکمہ جیل خانہ جات  نے قیدیوں کو بھی قوم کی خوشیوں میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہی اور انہوں نے جیل میں قیدیوں کو اس موقع سے بھر پور لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو میچ دکھانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ قیدیوں کیلئے تین گھنٹے کے میچ کے دور ان خصوصی طور پر کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا یعنی قیدی  میچ دیکھنے کے ساتھ ’’دعوت شیراز ‘‘بھی اڑائیں گے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...