غیر ملکی سفیروں سمیت وزرائے اعلیٰ کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی

غیر ملکی سفیروں سمیت وزرائے اعلیٰ کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ...
غیر ملکی سفیروں سمیت وزرائے اعلیٰ کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے آئی سی سی کے رکن ممالک کے سفیروں سمیت وزرائے اعلیٰ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے رکن ممالک بھارت ، برطانیہ ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکااور افغانستان کے سفیروں کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے۔ غیر ملکی سفیروں کو فائنل دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، میچ کے دوران انہیں سٹیڈیم میں وی آئی پی انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔

اگرپلے آف میچ جیتے تو پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گے: شاہد آفریدی
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے باقی تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی فائنل میچ دیکھنے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔