حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےوفاق کمزور ہوا،صوبوں کی مضبوطی سے وفاق کو فائدہ ہوگا:خورشید شاہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے وفاق کمزور ہوا ہے جبکہ صوبوں کے مضبوط ہونے سے ہی وفاق کو فائدہ ہوگا۔
غیر ملکی سفیروں سمیت وزرائے اعلیٰ کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس رونما ہونے کے بعد فوجی عدالتوں کو اختیارات دئیے گئے جبکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈ ے پر متفق ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اختیارات کی منتقلی کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور اس میں نیشنل ایکشن پلان ایک اہم نقطہ تھا لیکن نواز شریف نے بھی بعد میں اس بات کا اعتراف کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کچھ شقوں پر عمل نہیں ہوا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈ ر نے کہا کہ موجودہ دور میں دہشتگردی میں اضافہ ہواہے کیونکہ پنجاب میں کالعدم تنطیموں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کے ساتھ میٹنگز ہوتی ہیں اور انہیں دوسرے ناموں سے کام کرنے دیا جاتا ہے ۔حیرت کی بات ہے کہ لاہور میں واقعہ ہوجائے تو کہا جاتا ہے کہ سلنڈر پھٹ گیا ہے اور اگر ایسا سندھ یا خیبر پختونخوا میں ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ دہشتگردی ہوئی ہے ۔