چین کا وہ ہتھیار جس نے بھارت سے لے کر امریکہ تک سب کو پریشان کردیا، اربوں ڈالر سے بنائے گئے مہنگے ترین ہتھیاروں کو بے کار کردیا، اس میں ایسی کیا خاصیت ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے

چین کا وہ ہتھیار جس نے بھارت سے لے کر امریکہ تک سب کو پریشان کردیا، اربوں ڈالر ...
چین کا وہ ہتھیار جس نے بھارت سے لے کر امریکہ تک سب کو پریشان کردیا، اربوں ڈالر سے بنائے گئے مہنگے ترین ہتھیاروں کو بے کار کردیا، اس میں ایسی کیا خاصیت ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کو دباﺅ میں لانے کے لیے امریکہ جنوبی کوریا میں میزائل شیلڈ نصب کرنے کی منصوبہ بندی چکا ہے۔ اس کے علاوہ جاپان اور چین کے دیگر حریف مشرقی ایشیائی ممالک بھی میزائل ڈیفنس شیلڈز نصب کر چکے ہیں لیکن اب چین ایک ایسا ہتھیار بنا نے جا رہا ہے جس نے ان تمام ممالک کی نیندیں اڑا دی ہیں کیونکہ اس سے ان کی یہ شیلڈز بے اثر ہو کر رہ گئی ہیں۔ کینیڈا کے میگزین کینوا ڈیفنس ریویو (Kanwa defense Review)کے حوالے سے جاپان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ’راکٹ فورس‘ نے حال ہی میں ایک ہائپرسانک ہتھیار تیار کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے جو جاپان، تائیوان اور جنوبی کوریا میں نصب ہونے جا رہی امریکی میزائل ڈیفنس شیلڈز کو تباہ کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہو گا۔

سب سے خطرناک خبر آگئی، یورپ کے 2 بڑے ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی، اب تک کا سب سے بڑا خطرہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہائپرسانک ہتھیار دنیا کا تیز ترین ہتھیار ہو گا۔ اس کی رفتار 10میک (12ہزار348کلومیٹر فی گھنٹہ)سے زائد ہو گی جو کہ آواز کی رفتار سے 10گنا زیادہ ہے۔ یہ ہتھیار خلاءکے کنارے پر پرواز اور گلائیڈ کر سکتا ہے لہٰذا اسے میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مارگرانا انتہائی مشکل کام ہو گا۔چین اگر یہ ہتھیار ایجاد کر لیتا ہے تو اس کے حریف ممالک کی نصب کردہ میزائل شیلڈز بے اثر ہو کر رہ جائیں گی۔چین اس سے قبل بھی کئی ہائپرسانک میزائل تجربے کر چکا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین نے حالیہ سالوں میں ہائپرسانک گلائیڈ میزائل کے 7تجربے کیے جن میں سے 6کامیاب رہے۔تاہم یہ میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے والے تھے۔ مذکورہ ہائپرسانک ہتھیار چین اپنے ہمسایہ ممالک کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بنا رہا ہے۔