ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری،ایک دہشتگرد ہلاک ،22گرفتار ،اسلحہ وبارود برآمد :آئی ایس پی آر

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری،ایک دہشتگرد ہلاک ،22گرفتار ،اسلحہ وبارود ...
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری،ایک دہشتگرد ہلاک ،22گرفتار ،اسلحہ وبارود برآمد :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک جبکہ 22کو گرفتار کر لیاگیاہے ۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے جن میں ڈی جی خان ،راجن پور ،لاہور ،راولپنڈی اور اٹک شامل ہیں ،جس دوران 10افرا د کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ سمیت بھاری تعداد میں دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ایف سی نے انٹیلی جنس بنیادوں پر اندرور اور کچ کے علاقے میں کارروائیاں کیں جس دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 12کو گرفتار کر لیا گیاہے ،گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے ۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں