پی ایس ایکس میں تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے کے ساتھ49 ہزار696 پوائنٹس پرپہنچ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 704 پوائنٹس کے اضافے کے بعد49 ہزار696 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ آج ہونے والے اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 49ہزار696 پوائنٹس پر آگیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں14 کروڑ82 لاکھ90 ہزار700 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو12 ارب76 کروڑ92 لاکھ 61ہزار620 روپے رہی۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر401 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے267 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،115 میںکمی اور19 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔