پاکستان سپر لیگ کا فائنل،شادی ہال والوں کی طرف سے بکنگ کینسل کر نے پر دولہا نے شادی کی تاریخ آگے کر دی

پاکستان سپر لیگ کا فائنل،شادی ہال والوں کی طرف سے بکنگ کینسل کر نے پر دولہا ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے باعث شہری کو زندگی کی سب سے بڑی قربانی دینی پڑ گئی ہے یعنی اسے اپنی شادی کی تاریخ ہی تبدیل کرنا پڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے رہائشی محمد اعظم کی 5مارچ کو شادی طے تھے اور انہوں نے تقریب کے لیے قذافی سٹیڈیم کے قریب ہال بک کروا رکھا تھا لیکن پی ایس ایل کے فائنل کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظر تمام شادی ہالز سمیت ریسٹورنٹس کو بند رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے جس کی وجہ سے شادی ہال والوں نے دولہا کو صاف انکار کرتے ہوئے بکنگ کینسل کر دی اور دولہا نے بھی قسمت کے اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے شادی کی تاریخ 27مارچ کر دی ہے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...