پاک افغان بارڈر چند روز میں کھول دیا جائے گا:وزیر تجارت خرم دستگیر خان

پاک افغان بارڈر چند روز میں کھول دیا جائے گا:وزیر تجارت خرم دستگیر خان
پاک افغان بارڈر چند روز میں کھول دیا جائے گا:وزیر تجارت خرم دستگیر خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر چند رو ز میں کھول دیاجائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل،شادی ہال والوں کی طرف سے بکنگ کینسل کر نے پر دولہا نے شادی کی تاریخ آگے کر دی

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈ ر کو جلد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم بارڈ ر کا دروازہ آئندہ روز میں کھول دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ چمن اور طور خم بارڈرپر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں جبکہ افغانستان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تجارتی سہولت مہیا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں رونما ہونیوالے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی تجارت اور عوام کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دیا گیا تھا ۔

مزید : قومی