روپے کے مقابلے میں ڈالر اور پاﺅنڈ کی قیمت میں 10 دس پیسے کی کمی

روپے کے مقابلے میں ڈالر اور پاﺅنڈ کی قیمت میں 10 دس پیسے کی کمی
روپے کے مقابلے میں ڈالر اور پاﺅنڈ کی قیمت میں 10 دس پیسے کی کمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمتوں میں 10 دس پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے65پیسے اور قیمت خرید 107 روپے10 پیسے ہوگئی۔علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت فروخت133 روپے 25 پیسے اور قیمت خرید131 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 104 روپے 60 پیسے میں بیچا اور 104 روپے 40 پیسے میں خریدا گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں96 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت128 روپے46 پیسے اور قیمت خرید128 روپے 21 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...