سونے کی قیمت میں150 روپے کی کمی ، فی تولہ51 ہزار روپے کا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں150 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا51 ہزار روپے کا ہو گیا۔
کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی ، حیدر آباد، لاہور، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں150 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث فی تولہ سونا51 ہزار150 روپے سے کم ہو کر 51 ہزارروپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 128 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث اس کی قیمت 43 ہزار842 روپے سے کم ہو کر 43ہزار714روپے ہوگئی۔