ایف آئی اے گجرات کی لاہور میں کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے گجرات کی لاہور میں کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار
ایف آئی اے گجرات کی لاہور میں کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے گجرات نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کوگرفتار کر لیا ۔

سونے کی قیمت میں150 روپے کی کمی ، فی تولہ51 ہزار روپے کا ہو گیا 

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں ایف آئی گجرات کی ٹیم نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث سمگلر کو دھر لیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران فیض کے نام سے ہوئی جس نے انکشاف کیا کہ اس نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کئی معصوم شہریوں سے بھاری رقم ہتھیائی ہے اور متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...