بی جے پی کی ریلی میں کارکن آپس میں لڑ پڑے ،پولیس نے سارا غصہ بھارتی وزیر اعظم پر نکال دیا ،ایسا کام کر دیا کہ ورکرز بڑی بے بسی کے ساتھ مودی کا ’’حشر نشر ‘‘ہوتا دیکھتے رہے

بی جے پی کی ریلی میں کارکن آپس میں لڑ پڑے ،پولیس نے سارا غصہ بھارتی وزیر اعظم ...

گورکھپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے آخری روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلی میں کارکن آپس میں ہی گتھم گتھا ہو گئے ،پولیس نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر بی جے پی کی ریلی پر دھاوا بولتے ہوئے انڈین وزیر اعظم نریندرا مودی کی تصاویر والے بل بورڈ ،ہورڈنگ اور سٹیمرز اکھاڑ دیئے بی جے پی کے کارکن ’’مودی کی توہین ‘‘ پر برہم ،پولیس نے ایک نہ سنی مشتعل کارکنوں کی ٹھکائی کرنے کے ساتھ ’’مودی کی تصاویر والے بورڈ ز کو کان سے پکڑ کر زمین پر پھینکتے رہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق اترپردیش میں ہونے والے انتخابی مہم کے آخری روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے اپنی طاقت شو کرنے کے لئے ریلی نکالی جس میں گورکھ پور سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ یوگی ادیتیہ ناتھ بھی شریک ہوئے ۔ریلی کے دوران بی جے پی کے کارکنوں کی آپس میں مڈبیڑھ ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاتوں مکوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال سے بی جے پی کی ریلی’’دنگل ‘ کا روپ اختیار کر گئی ،پولیس نے بڑھتے ہوئے تصادم کو روکنا چاہا تو اقتدار کے نشے میں بد مست مشتعل کارکنوں نے پولیس سے بھی ’’جنگ ‘‘ چھیڑ دی جو مودی سرکار کو مہنگی پڑ گئی ۔پولیس نے مشتعل کارکنوں کی جم کر ٹھکائی کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم میں سڑکوں اور عمارتوں پر بھارتی وزیر اعظم مودی کی تصاویر والے ہورڈنگ بورڈ، بِل بورڈ اور سٹیمرز بڑی بے دردی سے اتار دیئے ۔

بی جے پی کے اراکین پولیس کے ہاتھوں مودی کی تصاویر والے بینرز کی’’ توہین‘‘ پر بپھرے تو پولیس نے ایک مرتبہ پھر ان کی ٹھکائی کر دی ،جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ اور جنرل سیکرٹری انیل جین کے میدان میں کودنے پر پولیس نے کارکنوں کی دھلائی روک دی لیکن مودی کی تصاویر والے بینرز یہ کہکر اتار لئے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے یہاں بینرز اور بڑے بورڈ لگانے کی اجازت ہی نہیں ہے ۔ پولیس نے مودی کی تصاویر والے بینرز ’’مودی کے کان‘‘ سے پکڑ کر اتارتے رہے اور زمین پر رگڑتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ،مودی کے جیالے اپنے وزیر اعظم کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں درگت بنتابے بسی سے دیکھتے رہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...