امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی 500روپے والی دو ٹکٹیں حاصل کر لی گئیں ہیں ،امیر جماعت اسلامی عوامی آدمی ہیں اور عوامی جگہ پر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے بھی دو ٹکٹیں خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 500اور 8ہزار والی ٹکٹ خرید لی ہے جبکہ نجم سیٹھی کا بھی فون آیاہے،میں میچ دیکھنے جاﺅں اور وہاں جا کر فیصلہ کروں گا کہ کہاں بیٹھناہے۔جبکہ جاوید ہاشمی نے بھی میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لی ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...