سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی

سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر ...
سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے سعودی عرب کے مقامی اخبار’ المدینہ ‘کے حوالے سے کہاہے کہ ریاست میں اوبر اور کریم کے ڈرائیورز کو ایئرپورٹس سے سواری بٹھانے پر روک دیا گیا ہے ،اخبار نے ٹریفک حکام کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایئرپورٹ کے گرد مسافروں کو لے جانے والے یا پھر کسی قسم کی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک حکام کی جانب سے سخت سزا دی جائے گی ۔ہوائی اڈے کے ضابطے میں پروائیویٹ ڈرائیورز کو سعودی عرب آنے والے مسافروں کو اپنی گاڑی کی پیشکش کرنے سے روک دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بھی اوبر اور کریم کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں ٹیکسی سروسز کو 15دن کا نوٹس دیتے ہوئے روٹ پرمٹ حاصل کرنے اور اپنے ڈرائیورز کی معلومات شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کمپنیوں کو قاعدے کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

تاہم سعودی عر ب میں اب اوبر اور کریم کیخلاف سخت فیصلہ سامنے آیاہے ،سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی ہے جس کے باعث خواتین کی زیادہ ترتعداد اوبر اور کریم کی سروس استعمال کرتے ہیں ۔

مزید : عرب دنیا