عمران خان کے اوسان پر اے این پی سوار،عوام جعلی خدمت کے نعروں سے واقف ہوچکے ہیں:ترجمان اے این پی زاہد خان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان کے اوسان پر ہماری پارٹی سوار ہوچکی ہے جبکہ عوام بھی ان کے جعلی خدمت کے نعروں سے واقف ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے ترجمان زاہد خان کاکہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف اے این پی کے ہاتھوں شکست سے خوفزہ ہوکرالزاما ت بوچھاڑ کر رہے ہیں جبکہ عوام بھی اب ان کے خد مت اور تبدیلی کے جھوٹے نعروں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر اعلی ٰخود ٹمبر مافیا ہیں اگر منصوبہ صحیح تھا تو ڈی جی انسداد کرپشن کو کیوں ہٹا گیا تھا۔ہماری پارٹی کی حکومت نے خیبرپختونخوا کا دفاع کیا اورصوبے کو دہشتگردوں سے خالی کروایا تھا۔