اوکاڑہ میں مسجد کی وقف کردہ زمین کی فروخت کامعاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ,جس کمرہ عدالت میں کیس بھیجا گیا وہاں تلاوت سے آغاز نہیں ہوتا جبکہ دیگر کمروں میں دن کا آغاز تلاوت سے ہوتا ہے:مجیب الرحمان شامی

اوکاڑہ میں مسجد کی وقف کردہ زمین کی فروخت کامعاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ,جس کمرہ ...
اوکاڑہ میں مسجد کی وقف کردہ زمین کی فروخت کامعاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ,جس کمرہ عدالت میں کیس بھیجا گیا وہاں تلاوت سے آغاز نہیں ہوتا جبکہ دیگر کمروں میں دن کا آغاز تلاوت سے ہوتا ہے:مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ کی چرچ روڈ پر ایک محمد علی نام سے مسجد ہے اب علاقے میں اس مسجد کو شہید کرنے کا خوف لاحق ہوگیا ۔علی محمد ایک شخص تھا جس نے وصیت کی تھی کہ اس کی جگہ پر مسجد تعمیر کی جائے جس پر ان کے بیٹے حاجی سردار محمد نے والد کی وصیت پوری کرتے ہوئے مسجد تعمیر کر دی پھر انہیں خیال آیا کہ اس جگہ کو فروخت کردینا چاہیے اور انہوں نے کسی کے ساتھ اس مسجد کی زمین کا سودا کر دیا اور ان سے 50ہزار روپے بیانہ بھی حاصل کر لیا ۔اس کے بعد انہیں خوف خدا آیا کہ یہ زمین نہیں بیچنی چاہیے اس لیے انہوں نے دو سری پارٹی کو بیانے کی رقم واپس کر دی اور زمین بیچنے سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے عدالت میں مقدمہ کر دیا ۔
مجیب الرحمان شامی کاکہناتھا کہ اب وہ کیس دس سال چلنے کے بعد سپریم کورٹ میں پہنچا ہے جہاں پر حکم ہوا کہ اس کی تعمیل کی جائے ،مسجد کی زمین کے حوالے سے جب نمازیوں کو علم ہوا تو وہ سپریم کورٹ پہنچے اور انہوں نے وکیل حفیظ الرحمان اور اسلم طاہرالقادری کی خدمات حاصل کیں ۔انہوں نے سپریم کورٹ میں بیان داخل کیا کہ یہ تو مسجد کی زمین اور وقف کی گئی ہے یہ کس طرح فروخت ہو سکتی ہے جس پر عدالت میں کہا کہ آپ واپس سول کورٹ میں جائیں اور اپنا اعتراض داخل کریں اس کے بعد کیس واپس سول کورٹ میں پہنچا ۔اب کیس سول کورٹ سے ہوتا ہوا ہائیکورٹ میں آ گیاہے ۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اب وہ دونوں وکیل میرے پاس آئے اور بتایا کہ مسجد کا کیس عدالت کے ایسے کورٹ روم میں بھیج دیا گیاہے جہاں پر تلاوت نہیں ہوتی کیونکہ لاہور ہائیکورٹ میں دن کا آغاز تلاوت سے ہوتاہے اور اس کے بعد کام کا آغاز کیا جاتاہے لیکن جس کورٹ میں ان کا کیس بھیجا گیاہے وہاں دن کا آغاز تلاوت سے نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے کیونکہ حاجی سردار محمد کو اینٹی کرپشن والوں نے گرفتار کر لیاہے ۔

مزید :

لاہور -