’میں تم سے شادی نہیں کرسکتا کیونکہ جب سے تم سے منگنی ہوئی ہے میں۔۔۔‘ منگیتر نے نوجوان لڑکی سے ایسی بات کہہ دی کہ دلبرداشتہ ہوکر زندگی ہی ختم کرلی

’میں تم سے شادی نہیں کرسکتا کیونکہ جب سے تم سے منگنی ہوئی ہے میں۔۔۔‘ منگیتر ...
’میں تم سے شادی نہیں کرسکتا کیونکہ جب سے تم سے منگنی ہوئی ہے میں۔۔۔‘ منگیتر نے نوجوان لڑکی سے ایسی بات کہہ دی کہ دلبرداشتہ ہوکر زندگی ہی ختم کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) زندگی و موت، اور انسانوں کا مقدر ان کے خالق کے ہاتھ میں ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنی بدعقیدگی کے باعث اپنے ساتھی انسانوں کو ہی بری قسمت اور نحوست کا باعث قرار دے دیتے ہیں۔ یہ رویہ صرف جہالت ہی نہیں بلکہ سفاکی بھی ہے، کیونکہ اس کا نتیجہ کسی کی بربادی اور حتیٰ کہ موت کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں منحوس قرار دے کر دھتکاری گئی ایک نوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگالیا۔

’میں 40 برس کی ہونے والی ہوں اور اب تک سچا پیار نہیں ملا، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کرکے ہنی مون پر جاﺅں گی لیکن کسی مَرد کے ساتھ نہیں بلکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا بھر کے مرد تو کیا خواتین بھی دنگ رہ گئیں
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ناگالکشمی سافٹ ویئر انجینئر تھی اور گزشتہ سال اس کی منگنی کارتک نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ ناگا لکشمی کی منگنی کے کچھ عرصہ بعد ہی بدقسمتی سے اس کے سسر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ناگالکشمی کے سسرال نے پہلے تو شادی ایک سال کے لئے ملتوی کی لیکن پھر ان کے منگیتر نے انہیں منحوس قرار دیتے ہوئے شادی سے ہی انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ناگالکشمی اور کارتک کی شادی 29مئی کو ہونا تھی، مگر انکار سے دلبرداشتہ ہوکر بیچاری نے اپنی زندگی ختم کر لی۔ وہ ایک قابل سافٹ ویئر انجینئر تھیں اور بھارت کی ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی میں ٹیم لیڈر کے طور پر کام کررہی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -