لاہورہائی کورٹ نے شریف خاندان کی دو شوگر ملیں سیل کردیں

لاہورہائی کورٹ نے شریف خاندان کی دو شوگر ملیں سیل کردیں
لاہورہائی کورٹ نے شریف خاندان کی دو شوگر ملیں سیل کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیت دو شوگر ملوں کوسیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ،چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں سیشن جج مظفر گڑھ اور سیشن جج رحیم یار خان کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے.

مظاہرین کے قتل عام کے الزام پر عمر قید، مصری عدالت نے حسنی مبارک کو بری کردیا

عدالت کے علم میں لایا گیا تھا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ان ملوں کو دوسرے اضلاع سے مظفر گڑھ اور رحیم یارخان منتقل کیا گیا جس پرفاضل بنچ نے مذکورہ حکم جاری کیا ،عدالت نے یہ حکم تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی طرف سے شریف خاندان کی حسیب وقاص، چودھری اور اتفاق شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف درخواستوں پرجاری کیا، جے ڈبلیو ڈی شوگر مل کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے موقف اختیار کیا کہ شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کے لئے بنائی گئی پالیسی بدنیتی پر مبنی تھی، یہ پالیسی صرف مخصوص خاندان کو نوازنے کے لئے بنائی گئی جس کے خلاف 2016ءمیں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا اور لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کی منتقلی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا اور انہیں کام کرنے سے بھی روکا، انہوں نے 2016ءکے حکم امتناعی کی نقول عدالت میںپیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شریف خاندان نے ہائیکورٹ کے حکم کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا اور نہ صرف شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کیں بلکہ ان کی تعمیرات مکمل کر کے کرشنگ بھی شروع کر دی جبکہ یہ کپاس کی فصل کے علاقے ہیں ،ان ملوں کے وہاں قیام سے کپاس کی پیدوار بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ،محکمہ انڈسٹریز پنجاب کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور حسیب وقاص اور چودھری شوگر ملزم کے وکیل علی سبطین فضلی نے موقف اختیار کیا کہ شوگر ملز کی منتقلی کی پالیسی میں کوئی بدنیتی شامل نہیں، دو رکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد عبوری حکم جاری کرتے ہوئے مظفر گڑھ میں حسیب وقاص شوگر ملز اور رحیم یار خان میں چودھری شوگر ملز کو مکمل طور پر سربمہر اور بند کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے دونوں اضلاع کے سیشن ججز کو ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے مزید سماعت 28ارچ تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

لاہور -