بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب
بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے20مارچ تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت اور محکمہ بلدیات کے ذمہ دار افسران کو بھی طلب کر لیاہے۔

پاکستانی چینل پر بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا سے پالیسی بارے رپورٹ طلب 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے مقامی شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی. جس میں بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ آئین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور فعال ہونا چاہیے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے بلکہ بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے درخواست گزار کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کے منتخب ہونے کے باوجود تمام ترقیاتی اسیکمیوں کی منظوری بیورو کریسی دے رہی ہے جو آئین کے آرٹیکل 140 (اے )کے منافی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیارات دیئے جائیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...