جسٹس مظہر سدھو کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ،سول سوسائٹی نیٹ ورک نے صدر کو درخواست بھیج دی

جسٹس مظہر سدھو کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ،سول سوسائٹی نیٹ ورک نے صدر کو ...
جسٹس مظہر سدھو کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ،سول سوسائٹی نیٹ ورک نے صدر کو درخواست بھیج دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو کے استعفی کو منظور نہ کرنے کے لئے صدر مملکت کو درخواست بھجوا دی گئی۔

پاکستانی چینل پر بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا سے پالیسی بارے رپورٹ طلب

یہ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے صدرمملکت کو بھجوائی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو ملکی سلامتی سے متعلق اہم نوعیت کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظہر اقبال سدھونے ایم کیو ایم کے قائد کے بارے میں اہم فیصلے کئے۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو کے استعفی کی منظوری کے نتیجے میں اہم نوعیت کے معاملے کی سماعت کرنے والا تین رکنی بنچ ٹوٹ جائے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں بنچ کا ٹوٹنا انصاف کے راستے میں رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے اور اس طرح کیس کی سماعت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. جسٹس مظہر اقبال سدھو نے اہم مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بڑے فیصلے کئے اور قومی خدمت سرانجام دی۔درخواست میں صدر مملکت سے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مظہر اقبال سدھو کے استعفی کو منظور نہ کیا جائے۔

مزید :

لاہور -