پاناما کیس میں نواز شریف نا اہل ہوئے تو اگلے وزیر اعظم سردار ایاز صادق ہوں گے: ڈاکٹر شاہد مسعود

پاناما کیس میں نواز شریف نا اہل ہوئے تو اگلے وزیر اعظم سردار ایاز صادق ہوں گے: ...
پاناما کیس میں نواز شریف نا اہل ہوئے تو اگلے وزیر اعظم سردار ایاز صادق ہوں گے: ڈاکٹر شاہد مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاناما کیس میں نواز شریف نا اہل ہوگئے تو اگلا وزیر اعظم سردار ایاز صادق کو بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا معاملہ وزیر اعظم کی نا اہلیت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ زرداری صاحب بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم نا اہل ہو جائیں گے۔ اگر وزیر اعظم نا اہل ہو جاتے ہیں تو اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟۔

مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا
انہوں نے کہا وزیر اعظم کے قریبی حلقوں میں یہ بات زیر گردش ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کی صورت میں ایاز صادق کو اگلا وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی بھی یہ خواہش ہے کہ اگر پاناما کے معاملے پر کمیشن بنا اور اس نے استعفیٰ مانگ لیا تو ایاز صادق کو وزیر اعظم بنا دیا جائے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کیا کہنا تھا ، جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -