جھانسہ دے کردبئی بھجوانے کی بات جھوٹ نکلی ،خاتون نے لو میرج کررکھی تھی ،ہائی کورٹ سے ماں کی درخواست خارج

جھانسہ دے کردبئی بھجوانے کی بات جھوٹ نکلی ،خاتون نے لو میرج کررکھی تھی ،ہائی ...
جھانسہ دے کردبئی بھجوانے کی بات جھوٹ نکلی ،خاتون نے لو میرج کررکھی تھی ،ہائی کورٹ سے ماں کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کردبئی بھجوانے کی بات جھوٹ نکلی ،خاتون نے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوکر بیان دے دیا کہ اس کی ماں غلط بیانی سے کام لے رہی ہے جس پر عدالت نے ماںکی بیٹی کی بازیابی کے لئے دائردرخواست نمٹاتے ہوئے بیٹی کو اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی .

مردم شماری اہم قومی سرگرمی ہے ،پاک فوج مردم شماری کے انعقاد میں بھر پور تعاون دے گی:آرمی چیف 

اس سے قبل عدالتی حکم کے باوجود پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کلثوم نے ماں کوملنے سے انکارکردیا،عدالت نے لڑکی کواس کی خواہش کے مطابق خاوندکے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔جسٹس سرداراحمد نعیم نے سبزہ زار کی رہائشی خاتون شازن بی بی کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارکی بیٹی کلثوم کو بابرنامی شخص نے نوکری کاجھانسہ دے کردبئی بھجوادیاہے اوروہاں حبس بے میں رکھا ہوا ہے۔عدالتی حکم پرتھانہ سبزاہ زار پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں لڑکی کلثوم نے بیان دیا کہ وہ پاکستان میں ہے اسے کسی نے حبس بےجامیں نہیں رکھا بلکہ اس نے ماجد یوسف نامی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی ہے اوروہ اس کے پاس ہی رہنا چاہتی ہے۔عدالتی فیصلہ کے بعد ماں نے ہنگامہ آرائی اورچیخ وپکارشروع کردی۔ تاہم ہائیکورٹ کی سیکورٹی نے لڑکی کو اس کےخاوند کےساتھ بھجوادیا۔

مزید :

لاہور -