ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ہائی کورٹ کے 5اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کر دی

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ہائی کورٹ کے 5اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے ...
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ہائی کورٹ کے 5اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے پانچ اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کر دی.

مردم شماری اہم قومی سرگرمی ہے ،پاک فوج مردم شماری کے انعقاد میں بھر پور تعاون دے گی:آرمی چیف

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں اسسٹنٹ رجسٹرارز عرفان احمد نیازی، حافظ سجاد، عثمان شاہد، ریاض احمداور میاں خادم کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے، مذکورہ اسسٹنٹ رجسٹرارز کو چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی حتمی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دی جائے گی اور افسروں کو ترقی کی منظوری دیئے جانے کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -