سیکیورٹی خدشات ،ایمرجنسی میں اطلاع کس کو دیں ،ہائی کورٹ نے ملازمین سے رشتہ داروں کی فہرست طلب کرلی

سیکیورٹی خدشات ،ایمرجنسی میں اطلاع کس کو دیں ،ہائی کورٹ نے ملازمین سے رشتہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایمرجنسی کی صورتحال میں رشتہ داروں کو اطلاع دینے کے لئے عدالت عالیہ کے ملازمین اور افسروں کے قریبی رشتہ داروں کی تفصیلات طلب کرلیں.

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ہائی کورٹ کے 5اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کر دی

ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر ہائیکورٹ محمد اصغر کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے تمام ملازمین اور افسران اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام، ایڈریس اور موبائل نمبر ایچ آر برانچ میں جمع کروائیں، مراسلے کے مطابق عدالت عالیہ کے ملازمین و افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی رشتہ داروں کی تفصیلات تین روز میں برانچ میں جمع کروائیں ، مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ملازمین کے رشتہ داروں کا ڈیٹا رشتہ دار کا ڈیٹا کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع دینے کیلئے طلب کیا جا رہا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...