پاک سویڈش این جی او کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دو افسروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

پاک سویڈش این جی او کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دو افسروں کی ضمانت کی درخواستیں ...
پاک سویڈش این جی او کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دو افسروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاک سویڈش این جی او کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دو افسروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں.

سیکیورٹی خدشات ،ایمرجنسی میں اطلاع کس کو دیں ،ہائی کورٹ نے ملازمین سے رشتہ داروں کی فہرست طلب کرلی

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے این جی او کے جنرل سیکرٹری ہارون یوسف اور فنانس سیکرٹری سمیر الیاس کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے پاک سویڈش این جی او میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا بے بنیاد ریفرنس درج کیا ہے جبکہ نیب اصل ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا لہٰذا ملزموں کی ضمانت منظور کی جائے، نیب کے سپیشل پراسکیوٹر زاہد منہاس نے ملزموں کے خلاف ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزموں نے این جی او کے فنڈز میں ساڑھے 7کروڑ روپے کا غبن کیا اور ملزموں نے تعلیم کے نام پر ملنے والے فنڈز ذاتی اکاﺅنٹس میں منتقل کئے لہٰذا ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...