بینائی سے محروم 5افراد پر مشتمل کنبہ کوگھر سے محروم رکھنے پرلاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کر دیئے

بینائی سے محروم 5افراد پر مشتمل کنبہ کوگھر سے محروم رکھنے پرلاہور ہائیکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )بینائی سے محروم 5افراد پر مشتمل کنبہ کوگھر سے محروم رکھنے پرلاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کر دیئے۔

ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے دیا

جسٹس شاہد مبین نے یہ نوٹس آ نکھوں کی روشنی سے محروم آمنہ بی بی کی درخواست پر جاری کئے ،درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار سن رائز ویلفیئر فار بلائنڈ پرسن میںسکول ٹیچر ہے لیکن استحقاق ہونے کے باوجود درخواست گزار گھر الاٹ نہیں کیا گیا، درخواست گزار کے مطابق کوٹہ کے تحت فلیٹ صرف انکھوں سے محروم لوگوں کو مل سکتا ہے، درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فلیٹ کسی اور الاٹ کر دیا، درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا 5افراد پر مشتمل خاندان آنکھوں کی روشنی سے محروم ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی سی لاہور کو درخواست گزار کو فلیٹ الاٹ کرنے کاحکم دیا جائے، ہائیکورٹ نے ڈی سی کو 26 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور عدالتی فیصلے تک فلیٹ کی الاٹ منٹ روک دی ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...