پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے چکر میں پولیس نے ماڈل ٹاﺅن کچہری کی سیکیورٹی خطرہ میں ڈال دی
لاہور(نامہ نگار )پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے پولیس نے ماڈل ٹاﺅن کچہری کی سیکیورٹی خطرے میں ڈال دی .
ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے دیا
نصیر آباد پولیس نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ماڈل ٹاﺅن کچہری کے اندر قائم سیکیورٹی مورچہ ختم کر دیاہے،نصیر آباد پولیس کے جوان ریت کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر کے قذافی سٹڈیم لے گئے،پنجاب حکومت کے پاس مورچہ بنانے کے لئے ریت کم پڑ گئی ہے جس کے باعث کچہری کے اندر قائم سیکیورٹی مورچہ ختم کر دیا گیا، واضح رہے کہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر ماڈل ٹاﺅن کچہری میں مورچہ بنایا گیا تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے بعد دوبارہ مورچہ بنا دیا جائے گا۔