دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ضلع کچہری کے احاطے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے وکلاءکے چیمبرز گرا دیئے گئے

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ضلع کچہری کے احاطے میں غیر قانونی طور پر بنائے ...
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ضلع کچہری کے احاطے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے وکلاءکے چیمبرز گرا دیئے گئے

لاہور(نامہ نگار ) دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ضلع کچہری کے احاطے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے وکلاءکے چیمبرز گرا دیئے گئے.

ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے دیا

سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کے حکم پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شکیب عمران قمر نے اپنی نگرانی میں ضلع کچہری کے احاطے میں وکلاءکی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی چیمبرز گروا دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عدالتوں کے احاطے میں بنائے گئے وکلاءکے چیمبرز کو گرایا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شکیب عمران نے اس موقع پر کہا کہ کچہری کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے کچہری کے تمام غیر ضروری راستے بند کر دیئے گئے ہیں صرف ایک دروازے سے ہی وکلاءاور سائلین کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے، وکلاءکے چیمبرز گرانے کے وقت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چودھری سمیت پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...