سیشن کورٹ نے کاہنہ قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

سیشن کورٹ نے کاہنہ قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
سیشن کورٹ نے کاہنہ قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت وجرمانہ جبکہ شریک 4ملزمان کو شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے دیا

استغاثہ کے مطابق ملزمان عارف مامون ،محمد سلیم ،محمد اقبال ،محمد ابراہیم اور حبیب الرحمن نے کاہنہ کے علاقہ میں دیرینہ عداوت پر مبارک نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ کاہنہ پولیس نے مذکورہ پانچوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا رکھا تھا۔ عدالت میں چالان آنے کے بعد فاضل جج نے باقاعدگی سے کیس کی سماعت کی ،گزشتہ روز عدالت نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعدایک مجرم عارف مامون کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک دیگر4ملزمان سلیم ، محمد اقبال ،محمد ابراہیم اور حبیب الرحمن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔

مزید :

لاہور -