پی ایس ایل فائنل، سری لنکن ٹیم کو دہشتگردوں سے بچانے والا بس ڈرائیور ٹکٹ سے محروم

پی ایس ایل فائنل، سری لنکن ٹیم کو دہشتگردوں سے بچانے والا بس ڈرائیور ٹکٹ سے ...
پی ایس ایل فائنل، سری لنکن ٹیم کو دہشتگردوں سے بچانے والا بس ڈرائیور ٹکٹ سے محروم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ایس ایل فائنل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، عوام ٹکٹیں خریدنے کیلئے دن بھر لمبی قطاروں میں لگے رہتے ہیںلیکن اکثر لوگ بے مراد لوٹتے ہیں۔ انہی بے مراد لوگوں میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ایک ہیرو کا کردار نبھاتے ہوئے کھلاڑیوں کو محفوظ مقام تک لے جانے والے بس ڈرائیور مہر خلیل بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بس ڈرائیور مہر خلیل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور آیا ہوں ۔بچوں کے ساتھ پی ایس ایل کافائنل دیکھناچاہتاہوں لیکن کہیں سے بھی ٹکٹ نہیں مل رہا ۔ میں نے پی سی بی کے کئی عہدیداروں کو بھی فون کیے ہیں لیکن سب لوگ مصروف ہیں اور کوئی بھی میرے فون کا جواب نہیں دے رہا۔

داروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کو لاہور کے لبرٹی چوک میں 12 دہشتگردوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔ حملے کے وقت جس بس میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی سوار تھے اس کے ڈرائیور مہر خلیل تھے جنہوں نے اپنے اوسان بحال رکھے اور بس کو بھگاکر دہشتگردوں کی پہنچ سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

زمبابوے بمقابلہ پاکستان، پاکستان کا ”ہیرو“ ڈرائیور مہر خلیل میچ میں خصوصی مہمانوں میں شامل 

سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد 6 سال تک کوئی بھی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان نہیں آئی اور جب 2015 میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی تو مہر خلیل نے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ان کی یہ خواہش تو پوری نہ ہوئی لیکن انہیں پہلے ٹی 20 میچ میں بطور مہمان خصوصی شریک کیا گیا۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...