اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ،2فرار

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ،2فرار

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے۔

شہر قائد میں رینجرز کی اہم کارروائی، مکان سے ایمونیشن کا بڑ اذخیرہ بر آمد 

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے میں رتہ کھنہ روڈ پر ڈاکووں نے معمول کے مطابق گشت پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے ڈاکووں کی فائرنگ کا بھرجواب دیا جبکہ اسی دوران ایک گولی ڈاکوکو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکوسے اسلحہ بر آمد کرکے اس کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

تاہم پولیس حکام کاکہنا ہے فائرنگ کے اس واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ فرار ہونیوالے نامعلوم ڈاکووں کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

مزید : اوکاڑہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...