مردان: مبینہ پولیس فائرنگ سے مشکوک شخص کی ہلاکت

مردان: مبینہ پولیس فائرنگ سے مشکوک شخص کی ہلاکت
مردان: مبینہ پولیس فائرنگ سے مشکوک شخص کی ہلاکت

  

مردان(صباح نیوز)مردان میں مبینہ پولیس فائرنگ سے مشکوک شخص ہلاک ہو گیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا تا ہے ہے کہ وہ کپڑیں کا تاجر تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق مشکوک سائیکل سوار پولیس کے روکنے پر نہ رکا بلکہ تیزی سے سائیکل بھگانے لگا، اس کے بعد بکتر بند گاڑی نے اسے ٹکر مار کر گرایا، تو وہ گرتے ہی بجائے سرینڈر کرنے کے اٹھ کر سرپٹ بھاگا۔اس دوران مبینہ طور پر پیچھے سے آنے والی پولیس پارٹی نے اس پر فائر کردیا، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ادھر مردان میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کے رشتے داروں نے اور اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر غیر ذمے داری کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ مقتول کپڑوں کا تاجر تھا۔

مزید : مردان