اگر فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئیں گے،ویزے جاری کر دیے گئے:جاوید آفریدی

اگر فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئیں گے،ویزے ...
اگر فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئیں گے،ویزے جاری کر دیے گئے:جاوید آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہاہے کہ ان کی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئیں گے اور اس حوالے سے  غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جن کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں ان میں ڈیرین سیمی ،مارلن ،سیموئلز ،ڈیوڈ ملان،سمیت پٹیل اور کر س جورڈن شامل ہیں ۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناہے کہ ان کی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر ان کے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے ،ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

مزید :

لاہور -