بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کاتبادلہ،4دہشتگرد ہلاک,افسر سمیت جوان شہید :آئی ایس پی آر

بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کاتبادلہ،4دہشتگرد ہلاک,افسر ...
بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کاتبادلہ،4دہشتگرد ہلاک,افسر سمیت جوان شہید :آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاور سمیت ایک جوان شہید ہو گیاہے  جبکہ 4دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئےہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں :نجی ٹی وی

پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ملاگانو کے مقام پر دہشتگردوں کے مقام پر پہنچی تو شدت پسندوں نے فائرنگ کردی ۔دہشتگردوں سے کراس فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاوراورنائیک شہزادزشدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...