یمن ،امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

یمن ،امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک
یمن ،امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(آئی این پی)یمن میں امریکی ڈرون حملوں میںالقاعدہ کے 7 مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 7 مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک حملہ جنوبی یمن میں صوبہ شبوہ میں ایک عمارت پر کیا گیا، جس میں چار افراد مارے گئے۔ دوسرا حملہ البیضا نامی صوبے میں جبکہ تیسرا ڈرون حملہ اسی صوبے کے الصومہ نامی ضلعے میں کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ شبوہ میں ہی القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبے پر امریکی شہری اور مسلم مبلغ انور العولقی کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ 2011 میں العولقی کی ہلاکت کا سبب بننے والا ڈرون حملہ امریکا کی جانب سے ہی کیا گیا تھا۔