امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کیلئے تاریخی اعزاز، زندگی میں پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کیلئے تاریخی اعزاز، زندگی میں پہلی مرتبہ ...
امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کیلئے تاریخی اعزاز، زندگی میں پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (غلام نبی مدنی ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس جمعہ 3 مارچ کو پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ دیں گے اور جمعہ کی نماز پڑھائیں گے۔حرمین شریفین کی نگرانی کرنے والے ادارے "رئاسة شوؤن الحرمین الشریفین" کی طرف سے بھی باقاعدہ اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔اس خبر کے بعد پورے سعودی عرب بالخصوص مدینہ منورہ میں خوشی کا سماں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر شیخ سدیس کے نام سے ٹرینڈ مقبول ہوچکا ہے۔
شیخ عبدالرحمن السدیس کی 34 سالہ امامت بیت اللہ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ وہ مسجد الحرام کی بجائے مسجد نبوی شریف میں خطبہ جمعہ دیں گے اور جمعہ کی نماز پڑھائیںگے ۔ اس اعزاز سے پہلے شیخ عبدالرحمن سدیس کو گزشتہ سال حج کے موقع پر پہلی مرتبہ خطبہ حج دینے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔یادرہے سعودی عرب کے مفتی اعظم گزشتہ بیماری کے باعث 35 سالوں میں پہلی مرتبہ خطبہ حج نہیں دے سکے تھے۔

اوکاڑہ میں مسجد کی وقف کردہ زمین کی فروخت کامعاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ,جس کمرہ عدالت میں کیس بھیجا گیا وہاں تلاوت سے آغاز نہیں ہوتا جبکہ دیگر کمروں میں دن کا آغاز تلاوت سے ہوتا ہے:مجیب الرحمان شامی
علاوہ ازیں شیخ سدیس ہر اسلامی مہینے کے پہلے منگل کو مسجد نبوی میں ابن جوزی رحمہ اللہ کی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر شاہکار کتاب زاد المعاد کا درس دینے کے لیے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آتے ہیں، اور بعض اوقات مسجد نبوی میں امامت بھی کرتے ہیں۔
شیخ عبدالرحمن السدیس نہ صرف حرم کعبہ کے سب سے بڑے اور پرانے امام ہیں بلکہ حرمین شریفین اور ائمہ حرمین شریفین کے نگران اعلی بھی ہیں۔ائمہ حرمین شریفین میں سب سے زیادہ شہرت دنیا بھر میں انہیں ہی حاصل ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا ہے۔ قرآن کریم کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنے کی وجہ ہی سے وہ گزشتہ 34 سالوں سے عالم کے مسلمانوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔عالم اسلام کا بچہ بچہ آپ کے نام اور آپ کے انداز تلاوت سے واقف ہے۔پاکستان کے بہت سے بازاروں،دکانوں اور مارکیٹوں میں آج بھی صبح صبح شیخ سدیس کی آواز میں تلاوت قرآن کریم لگائی جاتی ہے۔