آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وہ کچھ روز اسلام آباد میں قیام کریں گے اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر پارٹی رہنماؤں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔آصف علی زرداری 4مارچ کو فوجی عدالتوں کے حوالے سے بلائی گئی پیپلزپارٹی کی اے پی سی کی صدارت کریں گے ۔اس کانفرنس میں پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کے حوالے سے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی ۔
آصف زرداری