اسلام آباد ،لاہور ،کراچی اور پشاور میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

اسلام آباد ،لاہور ،کراچی اور پشاور میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
اسلام آباد ،لاہور ،کراچی اور پشاور میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دو روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے اور گزشتہ روز اس میں آج دوپہر ایک بجے تک توسیع کی گئی تھی۔تاہم آج سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس کو شام سے آپریشنل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اب فلائٹ آپریشن کو جزوی بحال کردیا گیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 4 مارچ تک بدستور بند رہے گی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پی آئی اے نے بھی اپنی پروازوں کا شیڈول بحال کردیا ہے ۔

مزید : قومی